Learn how to make Navratan Pulao recipe step by step! Navratan Pulao is a one-pot meal and it tastes delicious. You must have had Navratan Pulao in restaurants but this time try preparing by yourself at home.It is an Indian food. It is a colorful Pulao made from fresh vegetables, fruits and nuts with mild spice.
Do try this Pulao and let us know via comments!
Navratan Pulao Recipe In Urdu
اجزاء
گارڈ باسمتی چاول 1کپ
پانی حسبِ ضرورت
سونف 2کھانے کے چمچ
کالی مرچ 10-12عدد
خشک دھنیا 1کھانے کاچمچ
بڑی الائچی 5عدد
چھوٹی الائچی 5عدد
جاوتری 1چائے کاچمچ
بادایا ن کا پھول 3عدد
لونگ 5عدد
زیرہ 1چائے کا چمچ
مٹر 1/2کپ
گاجر 1/2کپ
آلو 1/2کپ
سبز پھلیاں 1/2کپ
پھول گوبھی 1/2کپ
چینی 1چائے کاچمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
سبز شملہ مرچ 1/2کپ
کاٹیج چیز 200گرام
تیز پات 1عدد
بادام 8عدد
کاجو 8عدد
دار چینی 1عدد
کشمش 8عدد
پیاز 1عدد
لہسن 1چائے کاچمچ
سبز مر چ 1چائے کاچمچ
ادرک 1کھانے کاچمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب
ایک باؤل میں چاول کو تیس منٹ تک پانی میں بھِگو لیں .
اب ایک ململ کا کپڑالیں اور اس میں سونف ،کالی مرچ ،خشک دھنیا ،بڑی الائچی ،چھوٹی الائچی ،چاوتری ،بادیا ن کا پھول ،دارچینی ،لونگ اورزیرہ ڈال کر پوٹلی بنا لیں ۔
۔اب ایک پین میں مٹر ،گاجر ،آلو ،سبز پھلیا ں ،پھول گوبھی ،چینی اور تیار کی ہوئی پوٹلی ڈال کر ہاف بوائل کر یں اور چھان کر سبزیوں کو الگ کر لیں ۔ ۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں سبز شملہ مرچ ڈال کر ہلکا سا پکا ئیں اور اب بادام ،پستہ ،کاجو ،کشمش،پیاز اور کا ٹیج چیز کو باری
باری ہلکا سا پکا لیں ۔ ۔اب ایک پین میں لہسن ،سبز مرچ اورادرک کو بھون کر اس میں بھِگوئے ہوئے چاول ،تیار کی ہوئی سبزیاں ،سبز یوں کی یخنی اورنمک ڈال کر دس منٹ تک دم دیں ۔ ۔اب تیار کی ہوئی شملہ مرچ ،کاٹیج چیز، بادام ،کاجو اور کشمش کو اس پر ڈال کر گارنش کرلیں ۔
Learn how to make Navratan Pulao recipe step by step! Navratan Pulao is an irresistible assortment of various different cooked vegetables and then mixed with the rice and flavorful spices. The name navratan it. Do try this healthy and tasty for lunch and let us know via comments!